لوڈشیڈنگ نامنظور،عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ کا شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)ظالمانہ لوڈشیڈنگ نامنظور، عوام دشمن پالیسیاں مسترد جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام راولاکوٹ میں بجلی کی بے جا اور جبری لوڈشیڈنگ کیخلاف آج سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

احتجاج کے دوران گرڈ سٹیشن اور محکمہ برقیات کے دفاتر کی جانب مارچ کیا جائے گا جبکہ شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی جائے گی

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات کے ظلم کا شکار شہری چھت سے محروم، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سنیئر ممبر کور کمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:میٹرک آرٹس والے طلباء اب پری میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلہ لے سکیں گے

سردار عمر نذیر کشمیری کا کہنا تھا کہ کاروبار ٹھپ، تعلیمی سرگرمیاں متاثر اور گھریلو صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

مزید یہ بھی پڑھیں:انجمن تاجران کاحویلی سمیت پونچھ ڈویژن میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

سردار عمر نذیر کشمیری نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر اصلاحِ احوال نہ کی گئی تو گرڈ سٹیشن کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

سردار عمرنذیر کشمیری نے واضح کیا کہ احتجاج کے دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ برقیات، واپڈا اور ضلعی حکومت پر عائد ہوگی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو بلاجواز لوڈشیڈنگ سے فوری نجات دی جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید سخت کیا جائے گا ۔

Scroll to Top