راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضاء تک مار کرنیوالے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
– پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90 (N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے اپنی آپریشنل صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کا مقصد پاک بحریہ کی جدید جنگی تیاری اور فضائی دفاعی صلاحیتوں کی تصدیق کرنا تھا۔ تجربے میں بحری جہاز نے انتہائی تیز رفتار اور اعلیٰ قابلِ مانور فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے فائرنگ کا مشاہدہ کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کی مہارت اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کے سمندری دفاع اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کامیابی خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تیاری کا واضح ثبوت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات کے ظلم کا شکار شہری چھت سے محروم، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
انہوں نے فائرنگ میں شریک افسران اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، تربیت اور عزم کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے قومی بحری دفاع کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کے سمندری دفاع اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میٹرک آرٹس والے طلباء اب پری میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلہ لے سکیں گے
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب فائرنگ خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک بحریہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تیاری کا واضح ثبوت ہے۔




