پونچھ ، راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ماضی میں جمہوری روایات کے برعکس غیر فطری طرز حکمرانی نے عوام اور ریاست کے درمیان فاصلہ پیدا کیا، غیر فطری طرز حکمرانی کی بدولت عوام نے احتجاج کی راہ اختیار کی ۔۔
اللہ کے فضل سے جب سے وزیراعظم کا منصب سنبھالا ہے ، مختصر وقت میں ریاست کے حالات بہتر ہوئے ہیں ، موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے ،۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ دل کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بن گیا
آج ہماری ضرورت اختلاف نہیں بلکہ اتحاد ہے ہمیں اتفاق و اتحاد کے ساتھ مستقبل کی بہتری کے لیے سوچنا ہے ، دیانت داری سے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔۔
راولاکوٹ ڈویژنل بار ایسوسی ایشن کی لائبریری کے لیے 10 لاکھ روپے ذاتی طور پر دینے اور باقی منصوبے آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کا اعلان کرتاہوں۔۔
سیاسی نظام تمام جماعتوں، عوام ، اداروں اور بیوروکریسی کی مشترکہ کاوشوں سے رواں رہتا ہے ، اس نظام کو بچانا ہے اس نظام کی کامیابی سب کی کامیابی اور اس کی ناکامی سب کی ناکامی ہوگی۔
محدود وسائل میں تمام مسائل حل کرنا ممکن نہیں،بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے ، عوام کی خدمت کو ترجیح بنایا ہے ، رائے عامہ کو ہموار کرنے میں وکلا برادری کا کلیدی کردار ہوتا ہے ،
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے راولاکوٹ ڈویژنل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میںہوئے کہا کہ راولاکوٹ ڈویژنل بار ایسوسی ایشن کے لیے بار روم آمدہ بجٹ میں رکھیں گے
آج عوامی مسائل پر ایک عوامی وزیراعظم خود بات کر رہا ہے، عوام کا نظام اور حکومت پر اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔روایتی سیاست سے ہٹ کر نئے چیلنجز کے مطابق خود کو اور نظام سیاست کو ڈھالنا ہوگا۔۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر امریکہ کے بھروسے کا فائدہ اٹھانا چاہیے، معرکہ حق کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کی تکریم میں اضافہ ہوا ہے ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چین سے جنگ ہوئی تو امریکہ کو شکست فاش ہوگی،پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک
میری ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وکلا سے بات ہو، کیونکہ یہ وہ طبقہ ہے جو معاشرے کی سمت بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیاست دان اقتدار میں ہو یا باہر، عوام کے مسائل حل کر سکتا ہےمگر رائے عامہ کی تشکیل میں وکلا کا کردار بنیادی ہوتا ہے۔
مجھے منصب کے ساتھ بڑی ذمہ داریاں بھی ملی ہیں ، وقت بدل چکا ہے، ترجیحات بدل چکی ہیں، مگر میری کوشش ہے کہ مجھ میں میرے والد مرحوم کے مثالی کارگردگی اور عوامی دوستی کے لازوال رشتے جیسے ورثے کی جھلک مجھ میں بھی نظر آئے۔
اسی لیے میں نے دن رات کام کو ترجیح دی ، عوام دوست پالیسیز کو فروغ دیا اور خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ، انہوں نے کہا کہ یہ آٹھ ماہ کی حکومت ایک کڑا امتحان ہے،
ریاست کے استحکام کے لیے کام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، ہم نے اسلاف کے مشن کو جاری رکھنا ہے ، محدود وقت میں زیادہ کام کرنا ہے ، یہ آٹھ ماہ آمدہ پانچ سالہ حکومت کا ٹریلر ہوں گے ،
سیاست نہیں خدمت کرنی ہے ، تقریب سے صدر تقریب سردار صابر کشمیری ایڈووکیٹ ، سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور ایڈووکیٹ ، سردار عابد حسین عابد ایڈووکیٹ ، سردار جاوید ناز ایڈووکیٹ،حویلی سے ذولقرنین راٹھور ایڈوکیٹ جبکہ ڈویژن بھر سے ضلعی اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران ، نمائندگان اور ممبران بار کونسل نے بھی خطاب کیا۔




