آسام:کرپشن کے الزام میں چاربھارتی کرکٹرز معطل، مقدمہ درج

آسام(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی ریاست آسام میں کرکٹ بورڈ نے بڑا اقدام اٹھا لیا، کرپشن کے الزام میں چار کھلاڑیوں کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نےگزشتہ روز امت سنہا، ایشان احمد، امن ٹریپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکوری کو سید مشتاق علی ٹرافی 2025 کے دوران مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا جنہیں بعد ازاں معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جو پندرہ دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کرے گی

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگ کیلئے امریکہ پرانحصار ختم کرنا ہوگا؛برطانوی وزیردفاع

دوسری جانب آسام کی مختلف مقابلوں میں نمائندگی کرنے والے چاروں کھلاڑیوں کے خلاف اے سی اے نے اسٹیٹ پولیس کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن نظریاتی استحکام کا عزم،سمعیہ ساجدراجہ

ان کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں حصہ لینے والے آسام کے دیگر کھلاڑیوں کو مشکوک سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی استحکام کونقصان پہنچانے والی قوتوں سے نمٹنےکیلئے تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

معطلی کے دوران ان کھلاڑیوں پر ریاست کی سطح پر کسی ٹورنامنٹ یا اے سی اے، اس کے ڈسٹرکٹ یونٹس یا متعلقہ کلبز کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے میچز پابندی عائد ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معطل کرکٹرز کو کسی بھی سطح پر کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی، چاروں کرکٹرز تحقیقات کے نتیجے تک معطل رہیں گے۔

Scroll to Top