جنگ کیلئے امریکہ پرانحصار ختم کرنا ہوگا؛برطانوی وزیردفاع

لندن (کشمیر ڈیجیٹل)برطانیہ نے اپنے دفاع اور جنگی امور سے متعلق امریکا پر انحصار کو ختم کرکے ازخود فوجی تیاریاں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ دفاع ایل کارنز نے متنبہ کیا ہے کہ یورپ کے دروازے پر جنگ کے سائے دستک دے رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معروف اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نے ریورس ریمپ جمپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

برطانوی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ یورپ ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں جنگ کے خطرات قریب تر ہیں۔ نیٹو اتحادیوں کو فوری طور پر ہر ممکن ردعمل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

ایل کارنز نے کہا کہ یورپ اب منتخب کردہ جنگوں کے دور میں نہیں رہا بلکہ اب مجبوری کی جنگوں کا سامنا ہے جن میں انسانی جانوں کا بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیکنیکل ٹیم کا گریڈاسٹیشن سائٹ کا دورہ،حفاظتی اقدامات کا جائزہ

اس موقع پر اپنی بات کے ثبوت میں انھوں نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کو واضح مثال قرار دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی استحکام کونقصان پہنچانے والی قوتوں سے نمٹنےکیلئے تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسی طرح برطانوی چیف آف ڈیفنس انٹیلی جنس ایڈرین برڈ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانوی فوجی اہلکاروں اور عسکری تنصیبات کے خلاف دشمانہ انٹیلی جنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

قبل ازیں نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے بھی خبردار کیا تھا کہ روس جنگ کو دوبارہ یورپ میں واپس لے آیا ہے۔ جنگ کے لیے تیار رہنا ہوگا جس کا سامنا ہماری پچھلی نسلوں نے کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اس صدی کا طویل ترین سورج گرہن جنوبی یورپ،شمالی افریقہ،مشرق وسطیٰ میں دیکھاجائےگا

Scroll to Top