سماہنی ( کشمیر ڈیجیٹل)سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل کے 6 سماہنی چوہدری محمد رزاق کی مسلم لیگ ن میں جلد شمولیت متوقع
زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اذاد کشمیر کی ہائی کمان نے سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی سابق مشیر حکومت راجہ ظفر بیربل ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت راجہ امجد پرویز علی خان سابق امیدوار اسمبلی راجہ خوشنود اعظم اور راجہ رزاق کشمیری سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ای سی سی اجلاس، پٹرولیم قیمتیں فی لیٹر 2 روپے 40 پیسے اضافے کا امکان
زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کیا گیا ہےکہ مسلم لیگ ن کی جیت اسی صورت میں ممکن ہے کہ اگر چوہدری محمد رزاق مسلم لیگ ن میں شامل ہوں
یاد رہے کہ چوہدری محمد رزاق حلقہ سماہنی سے 4 مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہونے والے چوہدری محمد رشید مرحوم کے چھوٹے بھائی ہیں
2021 کے الیکشن میں بطور اذاد امیدوار 19 ہزار کے لگ بھگ ووٹ حاصل کئے تھے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ مقصود احمد خان نے 14 ہزار اور چوہدری علی شان سونی نے 25 ہزار ووٹ حاصل کیئے تھے
سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق بھی حلقہ سماہنی میں اپنا ووٹ بنک رکھتے ہیں بہرحال آنے والے دنوں میں کافی حد تک صورت حال کلیئر ہوئے کے امکانات ہیں
حلقہ سماہنی میں بڑا سیاسی اتحاد ۔۔۔ چوہدری رزاق کی شمولیت سے ن لیگ کی قوت میں اضافے کا امکان ، وزیر حکومت علی شان سونی کو ٹف ٹائم ملنے کا امکان
ضلع بھمبر کے حلقہ سماہنی میں سیاسی جوڑ و توڑ کے نتیجے میں اہم پیشرفت سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید مرحوم کے سیاسی جانشین چوہدری محمد رزاق کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان ،
حلقہ سماہنی میں گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ کے امیدوار راجہ مقصود احمد خان نے 13000 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ چوہدری محمد رزاق نے آزاد حیثیت سے 18000 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی
مزید یہ بھی پڑھیں:
اسی حلقہ سے موجود وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 25000 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے تھے جو بعد ازیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے
چوہدری محمد رزاق کی ن لیگ میں شمولیت رواں ہفتے اسلام آباد میں وفاقی وزراء کی موجودگی میں متوقع ہے ، سیاسی مبصرین کے مطابق ن لیگ میں چوہدری محمد رزاق کی شمولیت سے حلقہ سماہنی کے سیاسی منظر نامے پر اہم تبدیلیاں رونما ہونے کا امکان ہے
اور حلقہ سماہنی سے منتخب ایم ایل اے چوہدری علی شان سونی کو اگلے انتخابات میں ٹف ٹائم مل سکتا ہے
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لیگی قیادت اور چوہدری محمد رزاق کے مابین معاملات طے پا چکے ہیں ، جلد حلقہ سماہنی کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ جائے گا




