مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کےکہنہ مشق اور جہاندیدہ رہنما عامر ذیشان جرال کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل سیاسی امور، وزیراعظم سیکرٹریٹ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یونین کونسل بھیڈی بنیادی سہولیات سے محروم ، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
عامر ذیشان جرال کا تعلق میرپور سے ہے اور وہ طویل عرصے سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں کوآرڈینیشن سیکرٹری کی حیثیت سے نہایت مؤثر، متحرک اور پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بجلی کی بندش ،طارق آباداندھیرے میں ڈوب گیا؛ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز،سڑکیں بلاک
انہوں نے مرکزی قیادت اور آزاد کشمیر کی تنظیم کے درمیان رابطہ کاری اور لیزان کی ذمہ داریاں نہایت کامیابی سے نبھائیں، جس کا وسیع اعتراف پارٹی کی تمام سطحوں پر موجود ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اورچیف آف آرمی سٹاف ، فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر سےبائنانس سینئر قیادت کی اہم ملاقات
ان کی بطور ڈائریکٹر جنرل وزیراعظم سیکرٹریٹ تعیناتی سے نہ صرف پیپلز پارٹی کے کارکنان بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں، سماجی طبقات اور عام شہریوں کی وزیراعظم دفتر تک رسائی میں مزید سہولت اور بہتری آئے گی۔ یہ تقرری پیشہ ورانہ صلاحیت، تجربے اور مسلسل خدمات کا اعتراف ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو 12 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم
قبل ازیں 1996 سے 2001 تک پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں پبلک ریلیشن آفیسر جبکہ 2011 سے 2016 تک وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ پولیٹیکل سیکرٹری کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔
عامر ذیشان جرال نے 1988 میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بطور ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سیاسی کیریئر کا آغاز کیا ۔
1992 سے 1996 تک بطور صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع میرپور رے۔ 1996سے 2001 تک وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ھمراہ بطور پبلک ریلیشن آفیسر فراھض سر انجام دئیے ۔2001 سے 2004 تک برطانیہ میں مقیم رہے ۔
2004 میں پیپلز پارٹی ضلع میرپور سے ممبر سنٹرل کمیٹی مقرر ھوے۔ 2006 میں پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے سیکرٹری اطلاعات مقررہوئے ۔ 2007 میں بطور پولیٹیکل سیکرٹری ھمراہ صدر پی پی پی چوہدری عبدلمجید مقررہوئے ۔
2011 سے 2016 تک وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید کے ھمراہ بطور پولیٹیکل سیکریٹری مقررہوئے ۔ 2016 اور 2021 کے جنرل الیکشنز کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی میں بطور سیکریٹری زمہ داریاں سر انجام دیں۔ 2023 میں بطور چیف الیکشن کمشنر پی ایس ایف آزاد کشمیر کے مرکزی انتخابات کرائے ۔ 2015 سے تاحال پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں بطور مرکزی سیکرٹری رابطہ ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہین ۔




