آزادکشمیر:سکیل ون ملازمین کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم کی تحریک پر اسکیل ون کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر کانوکیشن،7ہزار سے زائد طلباء کوڈگریاں،51گولڈمیڈل ، 28پی ایچ ڈی سکالرز میں اسناد تقسیم

ذرائع کے مطابق صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ منظوری آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔

مزید یہ یہ بھی پڑھیں:شاندار کارکردگی کی بنیاد پرعوام کے پاس جائیں گے ،آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے: شہباز شریف

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے قانون ساز اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں اسکیل ون کے ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان،شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

یاد رہے کہ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پہلے خطاب میں سکیل ون کے تمام عارضی ملازمین کی مستقلی کا اعلان بھی کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین ریاستی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ریاستی مسائل کا دیرپا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے، جو کام گزشتہ اڑھائی سال میں نہ ہوسکے وہ موجودہ حکومت نے اڑھائی ہفتوں میں مکمل کرکے دکھائے۔۔

حکومت نے بے چینی کے دور میں ذمہ داری سنبھالی مگر عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔

Scroll to Top