25000 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

فیصل آباد(کشمیر ڈیجیٹل)25000روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

نیشنل سیونگز سنٹر فیصل آباد نے دسمبر کے آخری ہفتے میں 25,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی آخری قرعہ اندازی کا اعلان کردیا. جس کے منتظر سرمایہ کار میگا کیش انعامات جیتنے کی امید میں ہیں۔

پریمیم پرائز بانڈ کے حاملین ہر چھ ماہ بعد حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شرح پر منافع حاصل کرتے ہیں، جو بانڈ کے اجرا یا آخری منافع کی ادائیگی کی تاریخ سے شمار کیا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رس گلے ختم ہونے پر شادی میدان جنگ میں تبدیل، ویڈیو وائرل

علاوہ ازیں، پریمیم بانڈ کے حاملین قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے کے اہل ہوتے ہیں، بشرطیکہ وہ بانڈ کی شٹ پیریڈ کے قواعد کی پابندی کریں۔

اس قرعہ اندازی میں پہلی انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہوگی ، جو دو جیتنے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر کانوکیشن،7ہزار سے زائد طلباء کوڈگریاں،51گولڈمیڈل ، 28پی ایچ ڈی سکالرز میں اسناد تقسیم

دوسری انعام کی رقم 10 لاکھ روپے پانچ جیتنے والوں کو دی جائے گی اور تیسری انعام 3 لاکھ روپے ہوگی جو 700 جیتنے والوں میں تقسیم ہوگی۔

پریمیم پرائز بانڈ جیتنے کی صورت میں رقم براہ راست بانڈ خریدتے وقت درج شدہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے۔

پچھلے سہ ماہی قرعہ اندازی ستمبر 2025 میں پہلی انعام کی رقم دو جیتنے والوں (بانڈ نمبر 473823، 887874) کو ملی تھی۔

دوسری انعام پانچ جیتنے والوں (067775، 262383، 522071، 887973، 992959) میں تقسیم ہوئی تھی۔

Scroll to Top