اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل )وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیررانا محمد قاسم نون نے آج چیئرمین سینیٹ محترم سید یوسف رضا گیلانی سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات نہایت خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جس میں کشمیر کاز اور اسے قومی و بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے آئندہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کی جاری کاوشوں، قومی قیادت، کشمیری نمائندوں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مختلف سطح پر روابط سے آگاہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:25000 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر مسئلے کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے ادارہ جاتی تعاون انتہائی ضروری ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے ان کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ سینیٹ پاکستان کشمیری عوام کی آواز بلند کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ لائبریری میں خصوصی ”کشمیر کارنر” قائم کرنے کی باقاعدہ منظوری بھی دی۔
یہ کارنر کشمیر کے حوالے سے تاریخی دستاویزات، کتب، تحقیقی مواد اور پارلیمانی ریکارڈ کو یکجا کر کے قومی و عالمی سطح پر آگاہی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشمیر کے قومی مؤقف کو مضبوط بنانے اور اسے بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید بڑھایا جائے گ




