عمران خان،شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر کانوکیشن،7ہزار سے زائد طلباء کوڈگریاں،51گولڈمیڈل ، 28پی ایچ ڈی سکالرز میں اسناد تقسیم

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 مئی فسادات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے سابق اور موجودہ رہنمائوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسپین میں خاتون ملازمہ کو دفتر جلدی پہنچنے پر نقصان اٹھانا پڑا

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کوفہرست سمیت سفارش بھجوائی تھی جس کے بعد ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے ارسال کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم آزاد کشمیر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ بلاول ہاؤس کے لیے روانہ

پی ٹی آئی رہنما وں میں شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کا نام بھی ای سی ایل لسٹ میں شامل کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، طاہر صادق، راجہ بشارت اور وارث قیوم سمیت دیگر کے بھی بیرون ملک جانے پر پابند عائد کردی گئی ہے

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر دھاوا بولا تھا، اور شہدا کی مجسموں کی بے حرمتی کی تھی۔

Scroll to Top