پریٹوریا(کشمیر ڈیجیٹل)جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کے خوفناک حملے میں کم از کم 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آوروں نے رات گئے ہاسٹل میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں۔
زخمیوں میں سے 14 افراد کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسپین میں خاتون ملازمہ کو دفتر جلدی پہنچنے پر نقصان اٹھانا پڑا
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد تعداد میں تین سے چار تھے اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں مقامی شہریوں کے ساتھ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن بھی شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایم جی ’یو9‘ پاکستان میں متعارف، قیمت کا اعلان بھی کر دیا
پولیس نے واقعے کو سنگین نوعیت کا دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں طویل خشک موسم: دھند، گرد و غبار کا راج
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے گروہ تک پہنچنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہیں۔




