راولپنڈی: 71 کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے اور مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 54 واں یوم شہادت ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی میجر شبیر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان کا راشد منہاس شہید کو54ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں میجرشبیرشریف کوسلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب اہم اسٹریٹجک مقام کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیرشریف نے اپنی قیادت میں دشمن پر قریب سے کاری ضربیں لگائیں۔ میجرشبیرشریف نے حملہ آور 4 جٹ رجمنٹ کے کمانڈر میجر نرائن سنگھ کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو میجر شبیرشریف نے بےخوف ہو کر دشمن کے متعدد جوابی حملوں کو ناکام بنایا۔ شہداء کی قربانیاں ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کا مضبوط ستون ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو عبرتناک شکست دی، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
دشمن کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرنے پر میجر شبیر شریف شہید کو 1965کی جنگ میں ستارہ جرات اور 71 کی جنگ میں نشان حیدر سے نواز ا گیا۔
میجر شبیر شریف شہید کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ میانی صاحب قبرستان لاہور میں سپردِ خاک کیا گیا۔ ان کی قربانی، غیر معمولی قیادت اور حب الوطنی آج بھی فوج اور قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔




