ٹرائی نیشن سیریز ،فائنل میں پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل

ٹی 20ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں 3 میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ سری لنکا نے 2 میچز جیتنے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔

سری لنکن ٹیم نے پہلے زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دی۔کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

دونوں ٹیموں کے لئے فیصلہ کن معرکہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ٹی 20انٹرنیشنل میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

یاد رہے کہ راولپنڈی میں ٹی20ٹرائی سیریز کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو صرف 6 رنز سے شکست دے تھی۔

184کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 63 رنز ناٹ بنا کر نمایاں رہے۔

عثمان خان 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 27، صاحبزادہ فرحان 9، فخرزمان 1 اور بابر اعظم 0 پر پویلین لوٹے۔سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے4 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ونندو ہسارنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ٹرائی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 69رنز سے شکست دے دی

سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 40، کپتان داسن شناکا 17، پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب 1، 1 وکٹ لے سکے تھے۔

Scroll to Top