گلگت (کشمیر ڈیجیٹل)گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہوگی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ہی نگراں وزیر اعلی کے نام کا اعلان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی پر جن میں مصطفی مدنی راوٹ ، محمد علی قائد اور راجہ نظیم شامل ہیں۔
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نگراں وزارت اعلی کے لئے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے فیصلے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس گیا۔
حاجی گلبر خان حکومت کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی اور کل نگراں حکومت قائم کئے جانے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یو اے جے کےکامعذورطلباء کیلئے مفت ہاسٹل کا اعلان
سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ 42 ویں اجلاس کا تیسرا اور اختتامی سیشن آج دوپہر 2 بجے ہوگا اور جی بی اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہوجائے گی۔
سیکرٹری جی بی اسمبلی کے مطابق موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے انتخابات کےبعد وجود میں آئی تھی جب کہ آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہوں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان میں آج نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان ہونے کا بھی امکان ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
ادھر گلگت بلتستان پولیس نے اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔




