دنیا بھر میں انٹرنیٹ ڈاؤن، ٹیوئٹرایکس سمیت متعدد ویب سائٹس بند

دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاون ہونے سے ایکس سمیت متعدد ویب سائٹس بند ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر اچانک انٹرنیٹ ڈائون ہوجانے سے صارفن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ انٹرنیٹ کلاؤڈ فلیئر کی خرابی بتائی جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج دوپہر سے عام استعمال کی ویب سائٹس بھی سست روی کے بعد اچانک سے بند ہونا شروع ہوگئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا میں پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

متعدد صارفین کو ویب سائٹس کھولنے پر ایرر 500 کا سامنا ہے جبکہ کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ اور اے پی آئی بھی کام نہیں کر رہی ہیں۔

ویب سائٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ دراصل کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے فراہم کردہ سروسز میں خرابی کے باعث پیدا ہوا ہے۔

کلاؤڈ فلیئر کی خرابی کے باعث ہی دنیا بھر میں کئی ویب سروسز اور پلیٹ فارمز متاثر ہوئے ہیں۔’

کلاؤڈ فلیئر دنیا کی اہم ترین ویب سیکیورٹی اور نیٹ ورکنگ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے،

جو ویب سائٹس کو سائبر حملوں سے بچانے، بھاری ٹریفک کے دوران انہیں فعال رکھنے اور دیگر اہم تکنیکی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

دوسری جانب کلاؤڈ فلیئر کمپنی نے بتایا کہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس خرابی سے آگاہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

اس تکنیکی خرابی کو گزشتہ ماہ کی ایمازون ویب سروسز کی بڑے پیمانے کی آؤٹیج سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے اُس وقت دنیا بھر میں کئی ویب سائٹس کو متاثر کیا تھا۔

کلاؤڈ فلیئر کی خدمات بے شمار کمپنیوں کے لیے پسِ پردہ (backend) کام کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس ایک تکنیکی خرابی نے بیک وقت متعدد ویب سائٹس کو ٹھپ کر دیا ہے۔

Scroll to Top