تہران: ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے دی جارہی ون وے ویزا فری انٹری بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے یہ اقدام ایسے متعدد واقعات سامنے آنےکے بعدکیا گیا ہے جن بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک تک آگے لے جانے (ڈنکی) کے بہانے ایران بلایا گیا اور ایران پہنچنے پر ان میں سے کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پاسداران انقلاب نےاسرائیلی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا
اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایسی شکایات سامنے آنےکے بعد ایرانی حکومت نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ویزا چھوٹ کی سہولت 22 نومبر سے معطل کر دی ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کا دعویٰ ہےکہ ایرانی حکومت نے یہ اقدام جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اس سہولت کے مزید غلط استعمال کو روکنےکے لیےکیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کاسامنا،دبئی شو میں جنگی طیارےکا آئل لیک
22 نومبر سے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کو ایران میں داخل ہونے یا وہاں سےگزر کر تیسرے ملک جانے کے لیے پہلے سے ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ سال بھارتی سیاحوں کے لیے پندرہ دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا جس پر بھارتی بغیر ویزہ لئے 15 دن سیر کرسکتے تھےاور بغیر ویزا آنے والوں کو صرف فضائی سفر سے داخل ہونے کی اجازت تھی۔
تعلیم، صحت یا دیگر مقاصد کیلئے آنے والوں کو فری انٹری ویزہ کی سہولت میسر نہ تھی جبکہ بھارتی شہری 6 ماہ بعد ایران کا دورہ کرسکتے تھے لیکن اب یہ سروس بند کردی گئی ہے۔




