اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی بھیجی گئی سمری کی منظوری دیدی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی ہے۔
16 نومبر 2025 سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کیلئے نئی قیمتیں ذیل میں شیئر کی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ پندرہ دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح ردوبدل کا امکان
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
یکم نومبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.43 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
یاد رہے کہ نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوگیا،
پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات پر نئے فنانس بل کے تحت کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔




