نئی دہلی (کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ Pilatus PC-7 معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ تامبرم کے قریب اس وقت پیش آیا جب طیارہ فضائی مشقوں میں مصروف تھا۔
فضائیہ کے مطابق، حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچالی
واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حادثے کے موقع پر قریبی دیہات کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے جہاں ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا نظر آیا۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثہ شدید نوعیت کا تھا، تاہم پائلٹ کی جان بچ جانا ایک معجزے سے کم نہیں۔بھارتی خبر رساں ایجنسی PTI نے جائے حادثہ کی فوٹیج جاری کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے
واقعے کے فوراً بعد بھارتی فضائیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل شروع کیا۔
VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district. More details are awaited.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO
— Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ نے تمام حفاظتی اصولوں کے تحت ایمرجنسی ایجیکشن کیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ترجمان بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ“ایک PC-7 Mk II تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ ہو گیا جبکہ کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے نے معمول کے مطابق اڑان بھری تھی لیکن کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث کنٹرول کھو بیٹھا۔ تاہم سرکاری طور پر ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی اور حتمی وجوہات انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گی۔
حادثے کے بعد پائلٹ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جائے حادثہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ شواہد کو محفوظ رکھا جا سکے۔ حادثے کی تفصیلات آئندہ چند روز میں سامنے آنے کی توقع ہے۔




