پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا نام حال ہی میں جاری کی گئی ڈی کلاسفائیڈ ایپ اسٹین فائلز میں سامنے آیا ہے۔
’’ ایپ اسٹین لسٹ‘‘ ایک ایسے دستاویز کو کہا جاتا ہے جس میں معروف شخصیات کے نام شامل ہیں، جن کا تعلق امریکی فنانسر اور مجرم جنسی مرتکب جیفری ایپ اسٹین سے بتایا گیا ہے۔
یہ فائل ایپ اسٹین کے مواد کے بڑے مجموعے یعنی ایپ اسٹین فائلز کا حصہ ہے۔
ایپ اسٹین جولائی 2019 میں وفاقی الزامات کے تحت گرفتار ہوا تھا، جس میں اس پر 2002 سے 2005 کے دوران نیو یارک اور پام بیچ میں نابالغ لڑکیوں کی انسانی سمگلنگ کرنے کا الزام تھا۔
بعد ازاں 10 اگست 2019 کو اسے مینہٹن کی جیل میں مردہ پایا گیا، اور تحقیقات میں اس کی موت خودکشی قرار دی گئی تھی۔
فلوریڈا کی اٹارنی جنرل پام بانڈی نے ڈی کلاسفائیڈ ریکارڈز کے ’’ پہلے مرحلے‘‘ کو جاری کیا، جس میں پروازوں کے ریکارڈ، شواہد کی فہرست اور ایک ریڈیکٹیڈ کانٹیکٹ لسٹ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے نام ہٹانے کے بعد مزید دستاویزات بھی عوام کے لیے جاری کی جائیں گی۔
عمران خان کے تذکرے گس لائن میکسویل کے ساتھ منسلک ہیں، جنہیں پراسیکیوٹرز نے ایپ اسٹین کی نابالغ لڑکیوں کے استحصال میں مرکزی کردار ادا کرنے والی قرار دیا تھا۔
یہ معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ X‘‘ پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق سامنے آئی ہیں۔
ای میلز سے معلوم ہوتا ہے کہ ایپ اسٹین مختلف افراد کا جائزہ لیتا اور ان کی ممکنہ کمزوریوں کا ذکر کرتا تھا۔ ایک ای میل میں ایپ اسٹین نے جمائما کے بارے میں دعویٰ کیا
عمران خان کے اس بات کا تذکرہ کیا کہ اس نے جمائما کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ یہ دعویٰ ایپ اسٹین کے مراسلات میں شامل ہے۔
🚨🚨🚨🚨🚨🚨BOMBSHELL: Imran's name comes up in the Epstein files🚨🚨🚨🚨🚨🚨
Imran's associations with Ghislaine Maxwell are part of the evidence collected by the US House Oversight Committee's investigations. https://t.co/xvo907hViY pic.twitter.com/uA5KJO4K6d
— Dan Mir (@DanMir_musings) November 14, 2025
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران نجی طیارے سے ایک جزیرے گئے تھے۔
اب اس بیان کو دیگر مواد کے ساتھ جوڑ کر یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر عمران خان بھی ایپ اسٹین کے جزیرے پر گئے ہوں۔
فائلز میں دیگر اہم شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بھی شامل ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانیہ کے شہزادہ چارلس کے بھائی اینڈریو شامل ہیں۔
یہ دستاویزات اب امریکی ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے زیر جائزہ ہیں اور ان کے تجزیے کے بعد مزید معلومات عام کی جائیں گی۔




