نیلم، جاگراں ویلی پاک فوج کا میڈیکل و آئی سکریننگ کیمپ،ہزار سے زائد مریضوں کو سہولیات فراہم

وادی نیلم:پاک فوج اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے اشتراک سے وادی نیلم کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ جاگراں ویلی میں میڈیکل اور آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

میڈیکل کیمپ میں پاک فوج اور الشفاء ہسپتال کے ماہرداکٹرز نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل و آئی سکریننگ کیمپ میں آئی سکریننگ کے دوران 1028مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا،میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کے امراض کی تشخیص نظر کے ٹسٹ موتیا کی سکریننگ کی سہولت فراہم کی گئی۔

مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ کمزور نظر والے مریضوں کو عینکیں دی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے زیراہتمام سماہنی میں 7 روزہ فرنٹ لائن میڈیکل ورکشاپ اختتام پذیر

سفید موتیا والے مریضوں کو آپریشن کیلئے الشفاء ہسپتال مظفرآباد ریفر کر دیا گیا، سفید موتیا کے آپریشن کے بعد ادویات تمام علاج معالجہ مفت ہو گا

عوام علاقہ نے پاک فوج کی طرف سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پاک فوج کے ڈاکٹرز اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے زیراہتمام نیلم ویلی میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد تواترسے کیا جاتا ہے اور دراز علاقوں میں مقیم لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

گزشتہ ماہ بی ایچ یو نوکوٹ میں پاک فوج کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ میں پاک فوج عوامی خدمت میں مصروف، فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

کیمپ میں مقامی آبادی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور 300 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیاتھا اور انہیں فری ادویات بھی فراہم کی گئی تھیں۔

علاقہ مکینوں نے پاک فوج ، بالخصوص کمانڈر لیپہ گارڈز عامر فرید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاتھا کہ فوج کی جانب سے دی جانے والی یہ سہولتیں قابلِ تحسین ہیں ۔

Scroll to Top