ون ڈے : پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے بعدپاکستان نے میدان مار لیا ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 6 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میںٹاس کے بعد سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے اوورز میں 299 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 105 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

راولپنڈی : پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان کی اننگز

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم چوتھے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے بعد 18 ویں اوور میں فخر زمان بھی 55 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔گرین شرٹس کی تیسری وکٹ 76 رنز پر گری۔ محمد رضوان 5 رنز بناکر پویلین لوٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم بھی 29 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

ایسے میں حسین طلعت اور سلمان علی آغا نے شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور 233 رنز تک پہنچایا۔ پھر حسین طلعت 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری جانب سلمان علی آغا ڈٹے رہے اور شاندار سنچری اسکور کی۔انہوں نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ترکیہ: جواء سکینڈل کی تحقیقات، ایک ہزار سے زائد فٹبالر معطل

اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں محمد نواز بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 299 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گفتگو

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، اس سیریزمیں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخرزمان، صائم ایوب، بابراعظم ، محمدرضوان، سلمان علی آغا،فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف ، حسین طلعت اور محمد نواز شامل ہیں جبکہ ٹیم میں ابرار کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان چیریتھ اسالنکاکا کہنا تھا کہ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز آج سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی، ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

Scroll to Top