کیڈٹ کالج وانا، کلیئرنس آپریشن مکمل،تینوں خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا

وانا : سکیورٹی فورسز نے منگل کی رات جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کے کیڈٹ کالج میں جاری کلیئرنس آپریشن کو مکمل کرتے ہوئے باقی تین فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے ایک خودکش حملہ آور اور چار دیگر خوارج کامیاب کارروائی میں مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فی الحال کالج کی عمارت کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) نصب کرنے کے کسی بھی امکان کا مقابلہ کرنے کے لیے کلیئر کیا جا رہا ہے

آپریشن کے دوران تعلیمی ادارے کے کسی طالب علم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنادیا

قبل ازیں ذرائع نے اطلاع تھی کہ دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کے دوران کالج کے احاطے میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ باقی تین خوارج کالج کی ایک عمارت میں محصور ہیں اور انہیں یقین دلایا گیا کہ انہیں جامع انداز میں کسی نتیجے پر پہنچایا جائے گا۔

کلیئر نس آپریشن کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئی تھیں جن میں سکیورٹی فورسز کو ہاسٹل کی عمارت سے بچوں کو بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے بارود سے بھری گاڑی کالج کے مین گیٹ سے ٹکرا دی تھی۔

دھماکے سے کالج کا مین گیٹ مکمل طور پر منہدم ہوگیا جب کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور بہادری سے کام کرتے ہوئے دو خوارج کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔

Scroll to Top