حویلی،بھارتی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں میں1 کروڑ26لاکھ روپے کے چیک تقسیم

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنرحویلی راجہ عمران شاہین نے ضلع حویلی(کہوٹہ)میں انڈین گولہ باری سے متاثرہ متعدد خاندانوں میں ایک کروڑ چھبیس لاکھ تیس ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔

حویلی کے گاؤں مندہار کے 32 متاثر ین میں 1920000 روپے، چھانجل کے 33 متاثرین میں 2270000روپے تقسیم کئے

جبکہ کیرنی مندھار کے63 متاثرین میں 3760000روپے، دیگوار اور فتح پورمتاثرین میں 4680000روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرفراز احمد شادکے ہمراہ ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین کا کہنا تھا جلد جن لوگوں کے گھر بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے ان کو بھی چیک کی ادائیگی کر دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آذادکشمیر مینوفیسٹوکمیٹی کا اجلاس، پارٹی منشور کی تیاری کیلئے تجاویز پیش

دوسری جانب صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے

جس پر ہم بھارت کی طرف سے شہری آبادیوں پر گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بھارت نے آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت دیا ہے۔

بھارت کی لائن آف کنٹرول کے اس پار فائرنگ سے آزادکشمیر کے 31شہری شہید،126زخمی اور 299مکانات تباہ ہوئے ہیں

لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں سے 1155خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزادکشمیر اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں

متاثرین کی فوری مدد اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے۔

Scroll to Top