پیپلزپارٹی آذادکشمیر مینوفیسٹوکمیٹی کا اجلاس، پارٹی منشور کی تیاری کیلئے تجاویز پیش

اسلام آباد( کشمیرڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مینوفیسٹو کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین ایف 10 میں منعقد ہوا ۔۔

اجلاس میں مینوفیسٹو کمیٹی کے اراکین اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر مرکزی سکریٹری جنرل وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی شرکت

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سردار ضیا القمر صدر شعبہ خواتین و مشیر حکومت نبیلہ ایوب سابق مشیر سردار امجد یوسف ایڈیشنل سکریٹری اطلاعات سید عزادار حسین شاہ اور پی ایس ایف کی چیئرپرسن سردار فوزیہ نے بھی شرکت کی۔۔

اجلاس میں منشور کمیٹی کی سفارشات کا مسودہ زیر غور لایا گیا منشور کو عوامی امنگوں ،صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق اور کشمیر افیرز کی انچارج فریال تالپور کی رہنمائی کے مطابق بنانے کیلئے مختلف تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سینیٹ : 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دوتہائی اکثریت سے منظور

صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے،۔۔

منشور جہاں عوامی امنگوں کا ترجمان ہونا گا وہاں تحریک آزادی کشمیر ترجیح اول ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی ۔۔

قائد عوام سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا اور روٹی کپڑا اور مکان پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے منشور میں مہاجرین جموں وکشمیر کی آباد کاری اور حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

Scroll to Top