جے یوآئی کا بڑا اقدام،سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)27 آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کیوں دیا۔جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے اپنے پارٹی رہنما سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا

جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر احمد خان کو پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔

جے یو آئی کا کہنا ہےکہ احمد خان فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوجائیں، احمد خان نے استعفیٰ نہ دیا تو نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی۔جس کیلئے سینیٹر احمد خان نے بھی اپنا حصہ ڈالا

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو سینیٹرشپ سے مستعفی

64 ارکان نے ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہ آیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

بعد ازاں سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی، تحفظات کے باوجود ہم مشترکہ کمیٹی میں جانا چاہتے تھے، ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی رکھنا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترمیم پاس ہو جائے گی، اللہ نہ کرئے پاکستان فیل ہو جائے، اگر انہوں نے ترمیم کو پاس کرواناہے تو طاقت کے زور پر جو کرنا ہے کرتے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر کوئی ڈبیٹ نہیں ہو رہی، نا ہی دوسروں کا ان پٹ ہے، پارلیمان کی وقعت پہلے بھی نہیں تھی اب مزید نہیں رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر لوگ لنچ کرنے آتے ہیں، ڈنر کرنے آتے ہیں، پی ٹی آئی اور جے یو آئی اپوزیشن جماعتیں ہیں۔

Scroll to Top