وانا (کشمیر ڈیجیٹل)فتنہ الخوارج کی جانب سے آرمی پبلک اسکول جیسا سانحہ دوبارہ کرنے کی کوشش ناکام۔کیڈٹ کالج وانا کے داخلی دروازے پر خودکش دھماکہ
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی کالج کے اندر داخل ہونے سے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن اس وقت بھی جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 سے 5 دہستگرد مارے جا چکے ہیں
واضح رہے کہ کیڈٹ کالج وانا مقامی قبائل کی درخواست پر قائم کیا گیا ادارہ ہے، جہاں محسود اور وزیر قبائل کے بچے بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔۔
یہ ادارہ علاقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہا ہے، اور اس کے فارغ التحصیل کئی طلبہ ملک کے اہم اور اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی اکڑ ٹوٹی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئےمنتیں شروع کر دیں
خوارج ایک بار پھر وہی ظلم دہرانا چاہتے تھے جو آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں دیکھا گیا، مگر ان کی ناپاک کوشش ناکام بنا دی گئی۔
یہ خوارج 2014 میں آرمی پبلک سکول حملے کے سات بھی اتنے ہی ظالم تھے، اور آج بھی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
جو عناصر پاکستانی عوام کے جان و مال کے دشمن ہیں اور ملک میں دہشتگردی پھیلانے کے درپے ہیں، ان سے کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔یہ خوارج انسانیت کے دشمن ہیں، اور ان کا انجام جہنم کی آگ ہے۔




