ون ڈے میچ

دوسرا ون ڈے میچ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(کشمیرڈیجیٹل)دوسرا ون ڈے میچ: جنوبی افریقہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر40.1اوورز میں عبور کر لیا

کوئنٹن ڈی کاک نے نہایت شاندار انداز میں123رنز بنائے اور ناقابل شکست رہتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ۔

ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے پریٹوریس نے 46 رنز جبکہ ٹونی ڈی زورزی نے 76 رنز بنا کر کوئنٹن ڈی کاک کا بھرپور ساتھ دیا ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے

کپتان سلمان آغا نے شاندار انداز میں 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 53 رنز بنائے، ان کے علاوہ محمد نواز نے بہترین کھیل دکھاتے ہوئے 59 سکور بنا کر ٹیم کو قابل دفاع ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔

ان کے علاوہ فہیم اشرف 28 ، بابراعظم 11 ، محمد وسیم 12 محمد رضوان 4 اور فخر زمان صفر پر آوٹ ہوئے ۔
جنوبی افریقا کی اننگز
جنوبی افریقا نے پاکستان کا 270 رنز کا ہدف باآسانی 41 ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک 123 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈی زورزی نے 76 اور پری ٹوریس نے 46 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ میتھو بریٹزکے 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔

دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کی کامیابی کے بعد 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے ملازمین سے نجی ملاقاتوں پر پابندی عائد

Scroll to Top