میرپوربورڈ

میرپوربورڈ کانیا کارنامہ!انگلینڈ میں مقیم طالبہ بغیر پیپر دیئے پاس قرار

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل )میرپور بورڈ کا نیا کارنامہ،انگلینڈ میں مقیم طالبہ بغیر پیپر دیئے پاس قرار

میرپور بورڈ کی ناقص کارکردگی اور ناقص مارکنگ کیخلاف آزادکشمیر بھر میں طلباء سراپا احتجاج ہیں۔

راولاکوٹ سے اٹھنے والی تحریک پورے آزادکشمیر میں پھیل گئی ۔،طلباء کی کثیر تعداد میرپور بورڈ کی ناقص پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پرآگی

طالبعلموں کا کہنا ہے کہ ایک طالبہ جو کہ انگلینڈ میں رہائش پذیر ہے اور اس نے بورڈ کے پیپر ہی نہیں دیئے اور اسے بورڈ نے پاس قرار دیدیا ، جبکہ 87 فیصد بچوں کو میرپوربورڈ نے فیل کردی۔

میرپور کا نیا کارنامہ ، طلباء پریشان کا شکار طلباء نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے بچوں نے امتحانات کے دوران ایک دو پیپرز میں شمولیت ہی اختیار نہیں کی تو انہیں پاس کردیا۔

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ جن بچوں نے محنت کی اور تمام پیپرز میں شامل ہوئے ان میں سےاکثر کو بورڈ نے فیل کردیا جس سےمیرپور بورڈ انتظامیہ کی نااہلی ثابت ہوتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طب کی دنیا میں بڑا انقلاب، ڈاکٹر شوکت بخاری نے ڈینگی وائرس کی دوا تیار کرلی

Scroll to Top