طب کی دنیا میں بڑا انقلاب، ڈاکٹر شوکت بخاری نے ڈینگی وائرس کی دوا تیار کرلی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈینگی کی وجہ سے پلیٹ لیٹس کی کمی کا کامیاب علاج دریافت کر لیا

پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا، افغانسان میں ڈینگی کی وبا کی وجہ سے جن مریضوں کے پیلٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہو جاتے تھے ۔

کثریت تعداد میں شرح اموات میں اضافہ ہوا ان پلیٹ لیٹس کی کمی کے علاج کے Eltrambopag کی دوائی کا استعمال کیا گیا جس کے استعمال سے پچاس ہزار تک پلیٹ لیٹس بڑھ گئے۔

یہ دوا پہلی مرتبہ پاکستان و آزاد کشمیر میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے استعمال کی گئی جس سے مریضوں کے پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہوگیا

معروف کشمیری معالج شوکت بخاری نے اپنی طبعی علم اور ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے دارلحکومت سی ایم ایچ میں ایک مریض پر تجربہ کیا کامیاب تجربے نے انسانی جان بچا کر طب کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا

پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اس کامیاب تجربے کے بعد ماہرین صحت اس تحقیق کو مفید قرار دیا اور آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر اس داوئی کا استعمال کیا جائے

خیال کیا جاتا کہ اس سے ڈینگی کے مریضوں کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔۔ معروف کشمیری معالج شوکت بخاری گزشتہ 25 سال سے شعبہ طب سے منسلک ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کشمیری معالج شوکت بخاری کا کہنا ہے کہ یہ دوائی مستقبل میں مریضوں کی جان بچانے کے کام آئے گی اور ابھی اس پر مزید تحقیق کی جائے گی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کم عمربچوں کے اغواء کا کیس، ایس پی کی تحریک پر تین ٹیچر معطل،نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top