کم عمربچوں کے اغواء کا کیس، ایس پی کی تحریک پر تین ٹیچر معطل،نوٹیفکیشن جاری

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل )سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے درج ذیل ابتدائی اساتذہ کی فوری معطلی کی منظوری دی ہے۔

ان اساتذہ کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34/506/337/337V/342/324/489 کے تحت مقدمہ نمبر 82/25 کیلئے ابتدائی پولیس رپورٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔

معطل کئے گئے اساتذہ میں وادی جہلم کے مختلف سکولوں کے تمام ابتدائی اساتذہ صدیق، عارف اور صغیر شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ کے 12-08-1997 کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل اساتذہ کو معطلی کی مدت کے دوران ان کی تنخواہ اور الاؤنسز کا نصف ادا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے بمطابق رپورٹ سپر نٹنڈنٹ پولیس ضلع جہلم ویلی زیر نمبر 69-11268 / ایس پی۔ ریڈر 2025 مورخہ 03.11.2025 بذیل ایلیمنٹری مدرسین کو مقدمہ علت 82/25 بجرائم 34/506/337/3377/342/324/489-PC میں نامزد زیر تفتیش اساتذہ کو معطل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سیکرٹری ایلمنٹری کے مطابق بموجب آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس ایلیٹنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1977 کے قاعدہ (1) 6 کے تحت فوری طور پر ملازمت سے معطل کئے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔

ان اساتذہ میں مسٹر صدیق ایلیمنٹری مدرس بوائز نادل سکول کو نا ضلع جہلم ویلی ۔مسٹر عارف ایلیمنٹری مدرس بوائز مڈل سکول کو نا ضلع جہلم ویلی مصدمسٹر صغیر ایلیمنٹری مدرس بوائز ہائی سکول بینگی شامل ہیں 

معطل شدہ مدرسین کو محکمہ مالیات کے نوٹیلکیشن مجریہ 1997-08-12 کی نشاء کے مطابق دوران معطلی نصف تنخواہ والاؤنسز
کی ادائیگی کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛جہلم ویلی: نامعلوم اغواء کاروں کے ہاتھوں طالبعلم اغواء،تاحال تلاش جاری

Scroll to Top