فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں، اقبال اسٹیڈيم میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی۔
شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے، انہوں نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا، شاہین آفریدی نے کہاکہ بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے بہت ضروری تھا۔
سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈيم میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گيا تھا۔
1️⃣ day to go before the start of the ODI series 📸
Final preps completed ahead of the action in Faisalabad🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/lTu1Gf6dbs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2025
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی 20سیریز کے3میچز ہوئے ہیں جس میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو2-1سے شکست دی ہے۔
آخری اور تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا تھا
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔




