ویمن یونیورسٹی باغ تمام جامعات پر بھاری، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ جاری

باغ(کشمیر ڈیجیٹل) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی جامعات کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ۔

رپورٹ کے مطابق ویمن یونیورسٹی باغ نے 100 سکور میں سے 76.31 سکور حاصل کئے ہیں۔

اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر انیلہ کمال کی کوالٹی انہانسمنٹ سیل ،ڈینز، پرنسپل آفیسران ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس ،فیکلٹی ممبران اور ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد پیش

ڈاکٹر انیلہ کمال کا کہنا تھا کہ یہ سب ٹیم ورک اور آپ کی ادارے کے لیئے انرشپ لینے کی بدولت ممکن ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی باغ نے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کی بڑی اور بہت ساری جامعات میں اپنی شاندار سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک بڑے سکور کے ساتھ منفرد اور نمایاں مقام حاصل کیا ۔۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں ہمیں طالبات کو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ سکلز بیسڈ ایجوکیشن پر کام کرنا ھو گا

دنیا اب ایک گلوبل ویلج بن چکی ،اب آپ کو دینا کے ساتھ اگر چلنا ہے تو ایجوکیشن کے ساتھ ایسی سکلز کو بڑھانا ہوگا جس سے آپ دینا کا مقابلہ کر سکیں۔۔

طالبات کو ادارے کے اندر وہ ماحول اور سہولیات دینےکیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔۔

ویمن یونیورسٹی باغ نے مختصر عرصے میں سالانہ کارکردگی رپورٹ میں نہ صرف بڑے سکور کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی جگہ بنانا ادارے کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔۔

وائس چانسلر نے ویمن یونیورسٹی کے مسائل اور معاملات کو بروقت حل کرنے اور اسے ریاست کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کے لئیے عزم کا اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: ہائپرسونک میزائل تجربہ یا ۔۔؟آسمان پر رنگ برنگی روشنی سے دنیا حیران

Scroll to Top