فیلڈ مارشل عاصم منیر اردن پہنچ گئے،شاہ عبداللہ دوئم سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیراپنے سرکاری دورے پراردن پہنچ گئے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ،اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسن بن عبداللہ بھی ملاقات میں موجود تھے

ملاقات کے دوران دونوں معززین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر دفاع اور سلامتی میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور علاقائی پیش رفت پر نقطہ نظر کے تبادلے پر توجہ دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور شاہ عبداللہ دوم کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،ملاقات میں دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال

سی او اے ایس نے پاکستان کی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عالیہ کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ عزت مآب نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور شراکت کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کی مسلح افواج (جے اے ایف) کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے بھی جنرل ہیڈ کوارٹرز عمان میں ملاقات کی۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

دورے کے دوران دونوں معززین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا۔ میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے امن اور علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے بھی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اردنی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز اعمان میں ہوئی

جنرل ہیڈ کوارٹرز عمان پہنچنے پر آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ادرنی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے اہم ملاقات

Scroll to Top