سابق سینیٹر مشتاق احمد خان تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل، جلد اعلان متوقع

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق سینیٹرمشتاق احمد خان نےاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفدکی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کر رہے تھے۔

اعلامیےکے مطابق وفد نے عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو مبارکباد دی اور انہیں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔

اعلامیے کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پولیس کی ٹیم تشکیل