قومی ٹی 20اسکواڈ فائنل، اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان

اسلام آباد: قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20اسکواڈ کافی حد تک فائنل کرلیا ہے اور اعلان آئندہ ہفتے کو متوقع ہے، ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

صائم ایوب اور محمد حارث کو بھی ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حالانکہ دونوں بیٹرز نے ایشیا کپ میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھائی تھی۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز، کوچز اور کپتان نے دونوں کھلاڑیوں کو مزید موقع دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ وائٹ بال سیریز کے لیے فلیٹ پچز نہ بنانے کا فیصلہ کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اور حارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی واپسی کا امکان ہے ۔ خوشدل شاہ اور حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیںنوجوان آل راؤنڈر عرفان نیازی کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے تاہم وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جگہ بنتی مشکل نظر آرہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹونٹی یا ون ڈے فارمیٹ میں سے کسی ایک سے آرام دینے پر غور جاری ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

Scroll to Top