کامسر اورکہوڑی ٹنلز کو مڈ ٹرم پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: ممبر اسمبلی و صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی زیر قیادت ن لیگ آزادکشمیر کے وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال اور مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں میگا پراجیکٹ کامسر اورکہوڑی ٹنلز کو مڈ ٹرم پی ایس ڈی پی میں شامل کر کے جلد از جلد کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کے تعاون سے وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں دو ٹنل کے رکے ہوئے منصوبہ پر دوبارہ سے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے میگا پراجیکٹس کو ایس ڈی پی میں شامل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کامسراورچھلیانی ٹنل دوبارہ پی ایس ڈی پی میں شامل کئے جائیں، جاوید ایوب کا وزیراعظم کو خط

اس سے قبل یہ دونوں منصوبہ جات کو ڈراپ کر دیا تھا،دونوں ٹنل نیلم ویلی روڈ کامسر اور کہوڑی کے مقام بننے ہیں۔

یاد رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ ہونیوالے مذاکرات میں بھی وفاقی وزراء کی جانب سے ان دونوں ٹنلز پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں کہوڑی تا کامسر اور چھلپانی سرنگوں کا منصوبہ روک دیا گیا

یہ دونوں ٹنلز بننے سے نیلم سے تعلق رکھنے والے عوام کو برفباری کے دوران سفری مشکلات درپیش نہیں آئیں گی ، یہ منصوبے سیاحت کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔

Scroll to Top