کوئٹہ (کشمیرڈیجیٹل)افغان طالبان کا تمام پروپیگنڈا دم توڑ گیا۔آئی جی ایف سی نارتھ باب دوستی گیٹ چمن کے بالکل سامنے کھڑے ہوکر تصویر جاری کردی جس کے بارے میں افغان طالبان حکومت کل دعویٰ کر رہی تھی کہ اس نےاس گیٹ کو تباہ کر دیا ۔
آئی جی فرنٹیئر کور شمالی بلوچستان نے سپن بولدک گیٹ پاکستان کی جانب کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی ۔
افغان طالبان سوشل میڈیا پر یہ شوشہ چھوڑ رہے تھے کہ انہوں نے سپن بولدک گیٹ کو اُڑا دیا ہے۔ حالانکہ سپن بولدک گیٹ کی جو افغانستان کی طرف سائیڈ تھی اسے افغان فورسز نے اڑیا تھا
پاکستان کی طرف سپن بلدک کا دروازہ افغان طالبان کے حملے میں سلامت رہا اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سینئر قانون دان خالد یوسف مشیر امور کشمیر پاکستان تحریک انصاف نامزد




