منی لانڈرنگ کیس: پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور علی ریاض ملک اشتہاری قرار

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض ملک کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے عدم حاضری پردومقدمات میں ملک ریاض ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو بھی متعلقہ کیسزمیں اشتہاری قراردیا گیا اورانکے شناختی کارڈ اور سمز بھی بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرمن اللہ بلوچ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بارہا طلبی کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے پولیس کو دونوں ملزمان کے اشتہارعام کرنے اوراثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

منی لانڈرنگ کیسز میں نیب اورایف آئی اے کی جانب سے پیش رفت رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلی گئی، کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا پروپیگنڈا دم توڑ گیا، آئی جی ایف سی کی گیٹ کے سامنے تصویر جاری

Scroll to Top