کشمیر ڈیجیٹل چینل کا افتتاح آزاد کشمیر کیلئے خوش آئند ہے: راجہ فرخ ممتاز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے رہنما راجہ فرخ ممتاز نے کہا ہے کہ آج کشمیر ڈیجیٹل کی جو افتتاحی تقریب ہوئی ہے یہ ڈیجیٹل چینل ہمارے لیے خوش آئند ہےجس کا آفس مظفر آباد میں ہے ، یہ تحریک آزاد ی کا بیس کیمپ ہے۔ 

یہ ڈیجیٹل چینل تحریک آزادی کو اجاگر کرنے اور دیگرجو ہمارے آزاد کشمیر کے مسائل ہیں ان کے لیے یہ ایک بہترین ادارہ ہو گا اور اس کو ہم بھر پور طریقے سے ویلکم کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: طلباء یونین کی بحالی کے لیے اے ٹی آئی کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

دوسری جانب آزاد کشمیر کے پہلے ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک کشمیر ڈیجیٹل کی افتتاحی تقریب کے موقع پراپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ میرے بیس کیمپ میں آج ایک اہم ایونٹ منعقد ہوا ہے۔

انہوں نے کہامجھے امید ہے کہ یہ پلیٹ فارم تحریک آزادی کشمیر اور جیسا کہ ہمارا وعدہ ہے کہ آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے ، اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار اداکرے گا۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں ،جو کسی وقت غلط فہمی پیدا ہو جاتی ہے اُس کو دور کرنے کےلئے بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیلم کے انتخابات: بشارت میر صدر، یوسف میر جنرل سیکرٹری منتخب

کشمیری بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے پاکستان دنیا کے بین الاقوامی فورمزپر ایک مضبوط کردار ادا کرے۔میں اپنی پارٹی تحریک انصاف کی جانب سے ،بحیثیت ایم ایل اے اوراپنے لوگوں کی طرف سے انہیں بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں اور مبار کباد بھی پیش کرتا ہوں ۔

Scroll to Top