خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والامحکمہ صحت کا ملازم معطل

آزادکشمیر کی تحصیل سماہنی میں خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والامحکمہ صحت کا ملازم نوکری سے معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔

ڈی ایچ اوبھمبرنے نوٹس لیتے ہوئے جونیئر ٹیکنیشن بی ایچ یو جنڈالہ محمد افضال کو معطل کرتے ہوئے انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے 7دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 3 سرکاری ملازمین معطل، انکوائری شروع

اس حوالے سے ڈی ایچ اوبھمبرکا کہنا ہے کہ محکمانہ قواعد و ضوابط و ڈسپلن کے حوالہ سے عمل درآمد پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ جونیئر ٹیکنیشن کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں جس سے محکمانہ ساکھ و تقدس بھی پامال ہوا ہے۔

Scroll to Top