وزیراعظم آزاد کشمیر کے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، قریبی ذرائع

مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے استعفیٰ دیا نہ ہی ان کا کوئی استعفیٰ دینے کا پلان وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات سوشل میڈیا پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے استعفے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس کی فوری ہی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے قریبی ذرائع نے خبروں کو مکمل بے بنیاد قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے استعفی دیا ہے نہ ہی ان کوئی پلان ہےوہ کہیں نہیں جارہے ، الیکشن تک وزیراعظم رہیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی ہوا تھا جس کے افواہ پھیلائی گئی تھی۔

 

Scroll to Top