اسلام آباد:وشل میڈیا پر آزادکشمیر میں فوجی دستوں کی آمد سے متعلق ویڈیو کی حقیقت آشکار ہوگئی جوپروپیگنڈا کے طور پر استعمال کی جا رہی تھی۔
آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے ،آزادکشمیر سے متعلق مختلف اکاؤنٹس ان ویڈیوز کو کشمیر میں فوج کی آمد کی فوٹیج کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
حقیقت میں یہ ویڈیو مارچ 2025 میں اسلام آباد میں فلمائی گئی تھی اور اس میں مری میں تعینات مختلف یونٹس کی گردش کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور ایکشن کمیٹی کے مابین معاہدہ اتفاق ہونے کے بعد ویڈیو ز کے ذریعے پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کی تھی تاکہ اشتعال پھیلایا جا سکے۔




