وفاقی حکومت اورایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب،نوٹیفکیشن تیار

مظفرآباد: وفاقی حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور طے پانے والے معاملات کے نوٹیفکیشن تیار ہو رہے ہیں جن پر کچھ ہی دیر میں دستخظ متوقع ہیں۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکراتی رکن نے بتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدے کا حتمی ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ بقیہ نوٹیفکیشن بھی چیف سیکرٹری آفس میں زیرِ تیاری ہیں۔

ایکشن کمیٹی کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئی ہے جے مطمئن رہیں کوہالہ کی طرف کوئی فورسز نہیں آ رہی حالات بالکل پر امن ہیں۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظار کریں ، معاملات طے پا گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی کہا تھاکہ آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایسی صورتحال سے بچ گئے ہیں جہاں پاکستان کے بد خواہ بد امنی اور عدم استحکام چاہتے تھے، یہ جیت پاکستان اورآزاد کشمیرکے عوام اورجمہوریت کی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ وزیرامورکشمیرکی نگرانی میں ایک مستقل کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی کا ہرپندرہ 15 دن میں اجلاس ہوگا، مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایاکہ مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ایک آئینی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، آئینی ماہرین کی کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی اور کمیٹی کے جائزے کے بعد جو فیصلہ کیا جائے گا وہ سب کو قبول ہوگا، یہ آئینی معاملہ ہے اس میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

Scroll to Top