عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر سے معاملات طے پا گئے ۔ جلد حتمی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔

عوامی مفادات اور امن ہماری ترجیح ہیں۔اب تک مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور حتمی دورِ مذاکرات جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا جیو کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھیجی تھی، کمیٹی کے مذاکرات ہوئے ہیں۔


آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا گیا، اس وقت معاہدے کے مسودے پر دونوں اطراف سے غورکیا جارہا ہے جلد معاہدے پردستخط ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایسی صورتحال سے بچ گئے ہیں جہاں پاکستان کے بد خواہ بد امنی اور عدم استحکام چاہتے تھے، یہ جیت پاکستان اورآزاد کمشیرکے عوام اورجمہوریت کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سائیکلون شکتی نے بحیرہ عرب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، سندھ میں بھی ہائی الرٹ

Scroll to Top