ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے اعلان کیا ہے کہ لیجنڈری ریسلر جان سینا اپنا آخری میچ 13 دسمبر 2025 کو کھیلیں گے۔ یہ میچ واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل ون ارینا میں منعقد ہوگا ۔
48 سالہ جان سینا، جو 16 بار کے ورلڈ چیمپئن اور 17 مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کے ریکارڈ کے حامل ہیں، نے اس سال اعلان کیا تھا کہ 2025 ان کے کیریئر کا آخری سال ہوگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ،آزاد کشمیر کی کرکٹرنتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے تنازع کھڑا کردیا
اس دوران وہ دنیا بھر میں فیئر ویل ٹور کر رہے ہیں۔ اسی ٹور کے دوران انہوں نے ریسل مینیا 41 میں تاریخی طور پر اپنا 17واں ورلڈ ٹائٹل جیت کر WWE کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ۔
جان سینا کے کیریئر میں پانچ یو ایس چیمپئن شپ، دو رائل رمبل کی فتوحات اور متعدد یادگار رائیولریز شامل ہیں، جنہوں نے جدید ریسلنگ کو نئی پہچان دی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ، پاکستان کوشکست، بنگلہ دیش نے میدان مارلیا
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے آخری مقابلے کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا’’One Last Dance، Final Final 13/12/25 ‘‘ ۔
ابھی تک ان کے حریف کا اعلان نہیں ہوا، مگر یہ میچ WWE کی تاریخ کے سب سے جذباتی اور یادگار مقابلوں میں شمار ہوگا۔




