امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نور زمان نےسیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔
کوارٹر فائنل میں نور زمان نے تھرڈ سیڈ مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی ۔
نور زمان نے کوارٹر فائنل میچ صرف 35 منٹ میں 3 صفر سے جیتا ۔
یہ بھی پڑھیں:جان سینا کا آخری مرتبہ رِنگ میں اترنے کیلئےتاریخ کا باضابطہ اعلان
پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-9 اور 11-9 رہا ۔
سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کر دیا
امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز مقررہے ۔




