مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں صورتحال پرامن، سڑکوں پر چہل پہل رہی

مظفرآباد/اسلام آباد:جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کے باوجود دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں صورتحال نارمل ہے اورگزشتہ روز مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں ،لوگوں کی بھی چہل پہل رہی اور ٹریفک بھی رواں دواں رہی ۔

ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے لاک ڈائون اور ہڑتال کی کال کے باوجود گزشتہ روز  لوگ پرامن اور خریداری میں مصروف رہے، مارکیٹیں بھی رات گئے تک کھلی رہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی کی فنڈنگ انڈیا نے کی، انتظامیہ ان سے نمٹ لے گی، سردار عتیق

آزادکشمیر کےدارالحکومت مظفر آباد ، باغ ،راولاکوٹ، میرپور، بھمبر میں حالات پرامن ہیں ،ایکشن کمیٹی کی طرف سے کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا گیا اور انتظامیہ کی طرف سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

یوں دیکھا جائےتو آزادکشمیر بھر میں حالات پرامن ہیں اورزیادہ تر کاروباری افراد نے آج 29 ستمبر کو بھی کاروبار کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے جس پرایکشن کمیٹی کی کال ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ انتظامیہ نےا قدامات بھی اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹلی : شہریوں کے تحفظ اور امن قائم رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

گزشتہ روز سڑکوں پر گاڑیاں رواں دواں رہیں اور لوگ بھی معمولات زندگی سرانجام دیتے رہے ۔انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ آج 29ستمبر کو بھی معمولات زندگی رواں دواں رہیں گے اور ہڑتال کی کال کامیاب نہیں ہوگی

Scroll to Top