سلمان آغا

آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے، کپتان سلمان علی آغا کا اعتراف

دبئی:پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی اعتراف کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے۔

ایشیا کپ ٹی 20کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور ٹیم اچھا کھیلے اور انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے،آئندہ مضبوط طریقے سے کم بیک کریں گے۔

کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد ہونے والی تقریب میں رنرز اپ ٹیم کا چیک وصول کرلیا۔

یاد رہے کہ دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلا گیا۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی،ایشیا کپ کی اختتامی تقریب تاخیر کا شکار

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوا جو کہ دبئی میں کھیلا گیا۔

فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

Scroll to Top