مظفرآباد (خصوصی رپورٹ: اسد علی بلوچ) مظفرآباد سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا، آزاد کشمیر کے نمائندگان نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اِس گھڑی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا : وزیراعظم شہباز شریف
اس موقع پر مظفرآباد میں نمائندگان نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8اکتوبر 2005 کے زلزلے کے دوران پاکستانی عوام کی جانب سے کی جانے والی مدد کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ اور ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیلاب نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئےعالمی اداروں کی معاونت حاصل کرنیکا فیصلہ
نمائندگان کے مطابق امدادی سامان میں بنیادی ضروریات جیسے کھانے پینے کا سامان ، کپڑے اور ادویات شامل ہیں ۔
مقامی تنظیموں نے بھی اس عمل میں بھرپور حصہ لیا اور شہریوں نے بھی متاثرین سیلاب کے لیے مالی تعاون کیا ۔




